28 ستمبر 2013 - 20:30
ممبئی عمارت حادثہ، 45 جاں بحق

ہندوستان کے شہر ممبئی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ابنا: عمارت کے تنگ گلی میں واقع ہونے کی وجہ سے ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تعداد 90 ہے۔ اس عمارت میں بمبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) میں ملازمت کرنے والے 22 خاندان رہتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے تہ خانے میں ایک گودام تھا جسمیں کچھ تعمرات کا کام چل رہا تھا۔

.......

/169